۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جعفر قادری

حوزہ/ یہ ورکشاپ لاپتہ افراد کی مدد اور ان کی رہنمائی کے لئے خصوصی مراکز کے قیام کے بارے میں منعقد کی گئی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،زیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے (یقین رکھیں کہ آپ امام حسین علیہ السلام کی مہمان نوازی میں ہیں) کے عنوان سے امام الہادی کمپلیکس میں منعقد کردہ دوسری خصوصی کوآرڈینیشن ورکشاپ اختتام پذیر ہو چکی ہے۔ یہ ورکشاپ لاپتہ افراد کی مدد اور ان کی رہنمائی کے لئے خصوصی مراکز کے قیام کے بارے میں منعقد کی گئی تھی۔ اس ورکشاپ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےیونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن، میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، ویئر ہاوسز ڈیپارٹمنٹ، اور انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ سیکورٹی اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور نور الکفیل کمپنی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ ورکشاپ زیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں سروس اور سکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے منعقد کی جانے والی اہم ترین سرگرمی ہے۔

یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کے سربراہ اور ورکشاپ کے ڈائریکٹر مہر خالد نے کہا ، "ورکشاپ میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جن میں سب سے اہم گزشتہ ورکشاپ میں پیش کئے گئے مشوروں ، خیالات اور رائے کا جائزہ لینا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "اس کے علاوہ ، اس منصوبے میں شرکاء کے تمام مسائل ، مشکلات اور ضروریات بشمول انتظامی ، تکنیکی ، سکیورٹی اور صحت کو حل کرنے پر غور کیا گیا ، تاکہ لاپتہ افراد کی رہنمائی کے لئے یہ مراکز قائم کئے جا سکیں اور ان کی صلاحیت کو بہترین بنانے کے لئے جدید ترین سہولتوں سے اپ گریڈ کیا جا ئے تاکہ یہ کامیابی سے کام کریں۔ "

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سےکربلا آنے والے راستوں (نجف، بغداد، بابل)، کربلا کے تمام داخلی راستوں اور کربلا کے اندر بہت سے مقامات پہ گمشدہ افراد کی مدد اور تلاش کے لیے مراکز قائم کیے جاتے ہیں جن میں اس مقصد کے لیے جدید ترین رابطہ نظام نصب کیا گیا ہے تا کہ جلد سے جلد گمشدہ یا راستہ بھولنے والے افراد کی مدد کی جا سکے۔ اورروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی موبائل اور انٹر نیٹ کمپنی (الکفیل امنیۃ) کی جانب سے گمشدہ افراد کی رہنمائی، تمام مراکز کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور زائرین کو مفت کال کی سہولت مہیا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیےجاتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ مراکز لاپتہ بچوں ، بوڑھوں اور دیگر غیر ملکی زائرین کی مدد کرنے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .